کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

بچوں نے سرفراز احمد،آل راونڈر محمد نواز،محمد حفیظ،نسیم شاہ اور افتخار احمد کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا


Sports Reporter February 24, 2023

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

بچوں نے کپتان سرفراز احمد،آل راونڈر محمد نواز،محمد حفیظ،نسیم شاہ اور افتخار احمد کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔اسٹارز کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لینے کے ساتھ کرکٹرز سے بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے بچوں کو اپنے دستخط شدہ بیٹس بطور تحفہ پیش کرنے کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹس بھی دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں