بلوچستان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے انکشاف پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

—فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے انکشاف پر آپریشن کیا اور ہیلی بورن فورس کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اسلح اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔
Load Next Story