حکومت نے ’ٹرک آرٹ‘ کی مدد سے پولیو آگہی مہم کا آغاز کردیا
’ائیے مل کر عہد کریں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے‘
وزارت صحت نے پاکستان میں پولیو اور اس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے متعلق منفرد طریقے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ والدین اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ٹرک پر پولیو آگاہی کے حوالے سے آرٹ بنائے جائیں گے جس کے لیے پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ٹرکوں کے ذریعے پولیو وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی، کراچی میں باقاعدہ طور پر10 ٹرکوں کے ذریعے پولیو آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، 2023 پولیو کے خاتمے کا ایک اہم سال ہے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ 'حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری وسائل اور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، پولیو اگاہی کے لئے ہم پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ ٹرک آرٹ سے پولیو پروگرام کو اگاہی مہمات میں اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی۔
وزیر صحت نے کہا کہ ٹرک آرٹ کے ذریعے عوام کو وائرس کی حساسیت کے حوالے سے بہتر انداز میں سمجھایا جاسکے گا۔ 'ائیے مل کر عہد کریں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے'۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ 'صوبائی حکومت اس اقدام کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ہم وفاقی حکومت کی ویکسین کی افادیت کو اجاگر کرنے کی اس اگاہی مہم کو سراہتے ہیں، جس سے پولیو سے پاک پاکستان ہدف کے حصول میں آسانی ہوگی، پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مشہور ہے۔