رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کے مشورے پشاور زلمی کے بولرز پر ہی آزما لیے

بابر اعظم سے مائنڈ سیٹ اور اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا، افغان کرکٹر


Sports Desk February 25, 2023
بابر اعظم سے مائنڈ سیٹ اور اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا، افغان کرکٹر۔ فوٹو: پی ایس ایل

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کے مشورے پشاور زلمی کے بولرز پر ہی آزما لیے۔

میڈیا کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے کہا کہ میچ سے قبل پشاور کے کپتان بابر اعظم سے کافی تفصیلی بات چیت ہوئی، اس میں انھوں نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور جو کچھ بتایا اننگز کے دوران اس پر عمل کرنے کی کوشش کی، بابر سے مائنڈ سیٹ اور اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ پہلے سوچ تھی کہ ہر گیند کو ہٹ کرنا ہے لیکن انھوں نے بتایا کہ گیند کو میرٹ پر پرکھنا اور کس صورتحال میں کیا کرنا ہے، خوشی ہے کہ مشوروں پر عمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز سے قبل افغان کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت کافی مفید ہے، راشد خان خطرناک بولر ہیں لیکن مجھے ان کا سامنا کرنا آتا ہے، اگر راشد نے کوئی بری گیند کی تو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی لیکن وہ بہت کم ہی غلطی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں