جنسی ہراسگی کے مجرم کو 17 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

مجرم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں


ویب ڈیسک February 25, 2023
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مجرم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا:فوٹو:فائل

فیصل آباد کی عدالت نے جنسی ہراسگی کے مجرم کو 17 ماہ قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرم ماجد ضیا نے 2022 میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد1 نے ماجد ضیا کو مجرم قرار دیتے ہوئے 17 ماہ قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں