الیکشن کمیشن نے راجن پور ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

پنجاب حکومت نے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی


ویب ڈیسک February 25, 2023
راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کل ہوگی:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پنجاب کی وزارت داخلہ نے این اے 193 راجن پور کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ این اے193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کل شیڈول کے مطابق ہوگا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کی نشست سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں 3 روز کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی۔ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا۔ ضلعی کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر، ڈپٹی کمشنر ، پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے حکام بھی موجود رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں