ترکیہ اورشام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی

ترکیہ میں زلزلے سے متاثر 19 لاکھ افراد کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں


ویب ڈیسک February 25, 2023
ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں:فوٹو:فائل

ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے تباہ کن زلزلے سے ترکیہ میں اب تک 44 ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شام میں اموات کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد تقریبا 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 لاکھ افراد مہاجرین کے طورپر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں