پی ایس ایل میچز لاہور راولپنڈی سے کراچی منتقلی آج مشاورت ہوگی

پی سی بی نے نگراں حکومت کا 45 کروڑ روپے کے بلز ادا کرنے کا مطالبہ پورا کرنے سے صاف انکار کردیا


Sports Reporter February 25, 2023
پی سی بی نے نگراں حکومت کا 45 کروڑ روپے کے بلز ادا کرنے کا مطالبہ پورا کرنے سے صاف انکار کردیا

پی ایس ایل ایٹ کے سارے میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے یا کراچی شفٹ ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی حکام کی پیٹرن وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی آج مشاورت متوقع ہے، جس کے بعد کوئی باقاعدہ اعلان آج سامنے آسکتاہے۔

متبادل پلان کے تحت لاہور میں اتوار اور پیر کو میچز تو پروگرام کےمطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔ اتوار کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان شام سات بجے میچ شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8: لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان

اس میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آج دونوں ٹیمیں شام کو پریکٹس کریں گے، اگلے روز ستائیس فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ مدمقابل ہوں گی۔

مجموعی طورپر لاہور میں نو اور پنڈی میں پی ایس ایل کےگیارہ میچز طےہیں۔ نگراں حکومت کی جانب سے سکیورٹی ، لائٹس اور دوسرے معاملات کی بخوبی انجام دہی کے لیے 45 کروڑ روپے کے بلز ادا کرنے کا مطالبہ پی سی بی نے پورا کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق باہمی مفاہمت کی صورت میں قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی ہی تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں