گولڈ میڈل لینے والی طالبہ کی خواہش گورنر نے اسٹیج سے اترکر ڈگری والد کودی

گورنر نےکانووکیشن میں نمایاں تعلیمی پوزیشن حاصل کرنیوالے 75 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے


ویب ڈیسک February 25, 2023
گورنر نےکانووکیشن میں نمایاں تعلیمی پوزیشن حاصل کرنیوالے 75 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 13ویں کانووکیشن میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنرخیبرپختونخوا کے دفتر پریس سیکرٹری کے مطابق گورنر نےکانووکیشن میں نمایاں تعلیمی پوزیشن حاصل کرنیوالے 75 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے، 248 طلباءوطالبات میں ماسٹر اور بیچلر، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگریاں تقسیم کیں۔

گورنر نے کانووکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی طالبہ کی خواہش پر اسکے ضعیف والد کو اسٹیج سے نیچے اتر کر انکی بیٹی کی ڈگری حوالے کی۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-25-at-12.35.25-pm-1677312681.mp4"][/video]

کانووکیشن میں وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی رپورٹ بھی گورنر کو پیش کی۔

گورنر نے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین اور یونیورسٹی فیکلٹی و انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

کانووکیشن میں نگران صوبائی وزیر حامد شاہ، نگران وزیر اعلٰی کے مشیر رحمت سلام خٹک، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ، کوہاٹ چیمبر کے صدر عبدالرشید خان، طلباء و طالبات اور والدین شریک تھے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-25-at-1.03.33-pm-1677312687.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں