عمران خان مرد بنو قانون کا سامنا کرو مریم نواز

مریم نواز نے عمران خان کو "سازشوں کا بادشاہ" قرار دیا


ویب ڈیسک February 25, 2023
مریم نواز نے عمران خان کو "سازشوں کا بادشاہ" قرار دیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان سے کہا ہے کہ مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔

عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان کو "سازشوں کا بادشاہ" قرار دیا۔ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوںکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے 'سازشوں کے بادشاہ' ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4 جج، ایک جرنیل، یہ 5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ آپ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ "بگڑی ہوئی شہزادی" آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ چور ڈاکو کا بیانیہ اب پٹ چکا ہے، بلکہ تم اور تمہاری بیوی توشہ خانہ کیس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔

مریم نے مزید کہا کہ تم عدالتوں سے بچتے پھر رہے ہو اور التوا کی بھیک مانگ رہے ہو، جو تمہارے مجرم ہونے کا واضح ثبوت ہے، ٹانگ کا پلاسٹر اب تمہیں مزید نہیں بچائے گا، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں