پنجاب حکومت کا پی ایس ایل 8 کیلیے پی سی بی کو فنڈز نہ دینے کا حتمی فیصلہ
کابینہ نے پی سی بھی کو آگاہ کردیا، پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ خرچ کرچکے ہیں مزید 25 کروڑ ادا نہیں کرسکتے
پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے جانے فنڈز پر بات کی گئی۔
پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے پچیس کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر اب تک 45 کروڑ روپے کے اخراجات کرچکی ہے، پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے، ذرائع
پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو اگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔