مصباح الحق کی چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ
مصباح الحق کی چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن اور شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
سابق کپتان مصباح الحق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے دل جوڑ لئے۔ لاہور قلندرز بچوں کے دل کے پہلے اسپتال کی تعمیر میں ہاتھ بٹائے گی۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران مصباح الحق کی چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن اور شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ 17سال کرکٹ کھیلی لیکن پیدائشی بچوں کے دل میں سوراخ کی بیماری کے متعلق پتا نہیں تھا۔بچوں کے دل کےلئے اسپتال بننے سے پاکستان میں بھی دل کے مریض بچوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔اس اسپتال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔کرکٹرز کے آگے آنے سے عطیات جمع کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ لاہور قلندرز کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر تعاون کا یقین دلایا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندر کی دل کے مریض بچوں کےلیے سپورٹ ہمیشہ رہے گی۔ اس طرح کے نیک کاموں میں سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب مل کر پاکستان میں بچوں کے پہلے دل کے اس اسپتال کو جلد سے جلد ورکنگ میں لاسکتے ہیں۔ میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔