رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں یاسمین راشد

سابق حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی بحالی کے لیے پیر کو عدالت جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 25, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ عمران خان کو کسی طرح قتل کروادے، اس سے پہلے جو قاتلانہ حملہ ہوا اُس کی تحقیقات بھی روک دی گئیں ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حملے کے شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثنا اور شہباز شریف شفاف تحقیقات نہیں ہونے دے رہے۔ نئی جے آئی ٹی میں شامل لوگوں نے ہمارا کیس خراب کیا جس میں ڈی پی او گجرات بھی ملوث ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سابق حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی بحالی کے لیے پیر کو عدالت جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں