پی ایس ایل 8 پی سی بی لاہور سے میچز کراچی منتقل کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا

پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پچیس کروڑ روپے ادا نہ کرنے کا دو ٹوک پیغام بھی بھجوا دیا، وزیراعظم سے مداخلت کی بھی خواہش


February 25, 2023
فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو 25 کروڑ روپے ادا نہ کرنے کا واضح جواب دیتے ہوئے پاکستان سپرلیگ 8 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کے فنڈز جاری نہ کرنے کے جواب پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا اور پنجاب حکومت کو 25 کروڑ کی ادائیگی نہ کرنے کا پیغام پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا پی ایس ایل 8 کیلیے پی سی بی کو فنڈز نہ دینے کا حتمی فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا کہ لاہور میں دو میچز کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی پیٹرن انچیف نے وزیراعظم سے معاملے پر مداخلت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے نوٹس پر معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔