پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان شرح سود بڑھانے پر متفق ہوگیا، ذرائع وزارت خزانہ


Irshad Ansari February 25, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان نے قرض کی قسط کیلیے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ(شرح سود) بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ہونیو الے ورچوئل مذاکرات میں تکنیکی سطح کی بات چیت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان پالیسی ریٹ(شرح سود)میں دو فیصد تک اضافہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات میں سے زیادہ تر اقدامات پورے کردیئے گئے ہیں، پاور سیکٹرکے معاملے پر کچھ معاملات ہیں جو حتمی مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ اس بارے بھی جلد پیشرفت ہوگی اور اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطع معاہدہ ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر بھی تفصیلی بریفنگ دی ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف جائزہ مشن نویں اقتصادی جائزے اور اگلے قسط آئی ایم ایف بورڈ کو منظوری کیلئے بھجوائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔