
پولیس کے مطابق ایس ایس پی اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں پولیس موبائل گاڑی پر ہونے والے حملے کی مزمت کی اور کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔