
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 68 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گلشن اقبال میں بھی پولیس نے نجیب سینڑ کا گھیراؤ کر کے گھر گھر تلاشی لی اورلیاری گینگ وار کے سہیل ڈاڈا گروپ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ کلفٹن پولیس نے بھی 9 ملزم گرفتار کرلئے جب کہ علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کاغذات اورنمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 موٹرئیکل تحویل میں لے لئے گئے۔
سر سید پولیس نے گشت کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزم پکڑ لئے۔ گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رینجرز سے مقابلے دوران لیاری گینگ وارکا ملزم ارشد ٹوپی ہلاک ہو گیا جب کہ حسن اسکوائر کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے کھلونا پستول سے شہریوں کو لوٹنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتارکرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔