
دوحا میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 کا آغاز 10 مارچ سے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، قومی ٹیم کے چاروں کرکٹرز ٹورنامنٹ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایشیا لائنز کا مقابلہ انڈیا مہاراجہ سے ہوگا جبکہ ورلڈ جائنٹس ایونٹ کی تیسری ٹیم ہوگی۔
مزید پڑھیں: رمیز راجا نے شعیب اختر کو ''خیالی'' سپر اسٹار کا لقب دیدیا
ایشیا الیون کی تشکیل کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کے سابق کرکٹرز شامل ہوں گے، ٹورنامنٹ میں 8 میچز شیڈول ہیں جبکہ فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا لائنز کا اسکواڈ
راجن صالح، عبدالرزاق، دلہارا فرنینڈو، اسورو اڑانا، پارس کھڑکا، اصغر افغان، تھیسارا پریرا، اپل تھرنگا، تلکارتنے دلشان، شاہد آفریدی، مصباح الحق اور شعیب اختر شامل ہیں۔
The lions have assembled! 🦁
— Legends League Cricket (@llct20) February 24, 2023
Watch them battle it out in the upcoming season of #LLCMasters from March 10th - 20th 2023 only on @starsportsindia!#LegendsLeagueCricket #LLCT20 #AsiaLions pic.twitter.com/G6RZ8ZPAmC
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔