بھارت میں یکے بعد دیگرے فوج اور پولیس پر حملے ہلاکتیں

چھتیس گڑھ میں گزشتہ 4 روز کے دوران نیکسل جنگجوؤں کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور درجن سے زائد ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک February 26, 2023
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جنگجوؤں کے حملے میں 7 اہلکار مارے گئے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک علاقے میں فوج اور دوسرے علاقے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارت سے آزادی کے گڑھ ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل جنگجوؤں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی گرفت کمزور ہوتی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ضلع کانکر میں نیکسل جنگجوؤں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجی بوکھلا گئے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر مارا گیا جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ہلاک افسر کی شناخت 28 سالہ موتی رام انچلا کے نام سے ہوئی ہے۔ نیکسل جنگجو بھارتی فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی طرح چھتیس گڑھ کے ایک اور علاقے نارائن پور میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی سکما ضلع میں ایک نیکسل جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے تھے جب کہ 20 فروری کو آزادی کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں