بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پولنگ مکمل

انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ریاست آسام کی 3، گووا کی 2 جبکہ تری پورہ اور سکم کی ایک، ایک نشست پر پولنگ ہوئی


ویب ڈیسک April 12, 2014
7 نشستوں پر جاری پولنگ میں 50 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس سے 74 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 4 ریاستوں کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔

انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ریاست آسام کی 3، گووا کی 2 جبکہ تری پورہ اور سکم کی ایک، ایک نشست کے لئے پولنگ میں 50 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس سے 74 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی اور ایک اندازے کے مطابق ہر ایک مرد ووٹر کے بعد 2 خواتین ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

آسام اور تری پورہ کا شمار بھارت کی ان 7 شمال مشرقی ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں کانگریس کے حمایتی زیادہ ہیں جبکہ باقی دونوں ریاستوں میں ملا جلا رجحان ہے، ماضی کے انتخابات میں دونوں بڑی جماعتوں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں کانٹے کا مقابلہ ہوتا تھا لیکن اس بار دونوں جماعتوں کو عام آدمی پارٹی کا بھی سامنا ہے اور رپورٹس کے مطابق انتخابات میں بھارتی مسلمانوں کا زیادہ رجحان عام آدمی پارٹی کی جانب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں