گوجرانوالہ میں شوہر نے بدچلنی کے شبہ میں بیوی اور بیٹیوں کے گلے کاٹ دیئے
بیوی نازیہ اور بیٹی آمنہ کا کردار مشکوک ہونے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا، ملزم کا اعتراف
مارگلہ سٹی کے علاقے میں شوہرنے بدچلنی کے شبہ میں اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کے گلے تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ اورپ کی حدود میں مارگلہ سٹی کے رہائشی عبدالمجید نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ علی الصبح اس کے گھر چور گھس آئے اور مزاحمت پر اس کی حاملہ بیوی نازیہ، 18 سالہ بیٹی آمنہ اور 14 سالہ مدیحہ کے گلے کاٹ دیئے، شق کی بناء پر عبدالمجید سے تفتیش کی گئی جس پر اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ امدادی ٹیموں کے تینوں متاثرہ خواتین کو سول اسپتال گجرانوالہ منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق نازیہ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ آمنہ اور مدیحہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نازیہ اور بیٹی آمنہ کا کردار مشکوک تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا، ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔