کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس رات دس بجے تک بند رہیگی سوئی گیس

اتوار کی صبح سے کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے


ویب ڈیسک February 26, 2023
(فوٹو: فائل)

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن کے سبب ضلع شرقی اور ملیر کے متعدد علاقوں میں آج گیس بند رہے گی۔


ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے سبب بحالی کی سرگرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔


شہر کے جو علاقے اس دوران متاثر ہوں گے ان میں گلشن بلاک 3، 4، 6 اور 7، ابوالاصفہانی روڈ، میٹروول 3، ملک سوسائٹی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، کے ڈی اے سوسائٹی، الآصف اسکوائر، کوئٹہ ٹاؤن، ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے 14 سے 21 بلاک شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں