پاکستان سپر لیگ امریکا میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

نگران حکومت نے پی سی بی سے سکیورٹی اور دوسرے اخراجات کی مد میں 45 کروڑ روپے مزید دینے کا مطالبہ کیا ہے


Sports Reporter February 26, 2023
فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ کو ایک بار یو اے ای یا امریکا میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں اب تک ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر ایک بار پھر اخراجات کی مد میں کوئی رقم ادا نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پی سی ایل فرنچائزز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے پاکستان کے سب سے بڑے برانڈ پی ایس ایل کے تحفظ کے لیے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں نگران حکومت نے پی سی بی سے سکیورٹی اور دوسرے اخراجات کی مد میں 45 کروڑ روپے مزید دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا جس میں انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔