کراچی میں مزید میچز کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی گورنر سندھ

نفع ہو رہا ہے تو پی سی بی بھی اخراجات میں حصہ ڈالے، کامران ٹیسوری


Sports Reporter February 26, 2023
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے مزید میچز کی میزبانی کرکے خوشی ہوگی، نفع ہو رہا ہے تو پی سی بی بھی اخراجات میں حصہ ڈالے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور میں بھی میچز ہونے چاہئیں۔ معاملات ڈرائنگ روم میں حل ہونے چاہیں، ایسی باتیں میڈیا میں نہیں آنا چاہیں، اس قسم کی باتوں سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔

کامران ٹیسوری نے کہا نفع ہو رہا ہے تو پی سی بی بھی حصہ ڈالے، امید ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں گے، مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے، امید ہے مسئلہ حل ہوگا اور میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی پر اخراجات آتے ہیں، سیکورٹی ادارے اور پی سی بی دونوں ہی حکومت کے ماتحت ہیں، پی سی بی کو اگر پرافٹ ہورہا ہے تو اسے بھی حصہ ڈالنا چاہیے، کسی ایک ادارے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں