لاٹری کے غلط ٹکٹ نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوادیا

میری لینڈ کی ایک خاتون نے دو ڈالر کی بجائے 20 ڈالر کا ٹکٹ خریدلیا تاہم اس کے بدلے 50 ہزار ڈالر کی مالکن قرار پائیں


ویب ڈیسک February 26, 2023
میری لینڈ کی خاتون نے دو ڈالر کی بجائے 20 ڈالر لاٹری ٹکٹ خرید لیا اور 50 ہزار ڈالر جیت گئیں۔ فوٹو: فائل

امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے نہ چاہتے ہوئے بھی لاٹری کا مہنگا ٹکٹ خریدا اور اس میں سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

میری لینڈ کی ایک خاتون وینڈنگ مشین سے لاٹری کا صرف دو ڈالر والا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید لیا۔ اس پر خاتون پشیمان ہوئیں کہ شاید یہ رقم ضائع ہوجائے گی۔ تاہم جب اس ٹکٹ کو کھرچ کر انعامی نمبر دیکھےگئے تو اس سے معلوم ہوا کہ وہ 50 ہزار ڈالر جیت گئی ہیں۔

اس طرح ایک غلط ٹکٹ نے انہیں درست رقم سے ہمکنار کردیا۔43 سالہ خاتون نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سیلسبری کی رہائشی ہیں اور انہوں نے خودکار مشین سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ وہ چاہتی تھیں کہ دو ڈالر کا ٹکٹ مل جائے لیکن غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید بھیجیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشین رائل فارم کے ایک اسٹور میں نصب تھی۔

جیسے ہی انہوں نے ٹکٹ اسکریچ کیا تو وہ خوشی سے دیوانی ہوگئیں کہ انہوں نے کل 50 ہزار ڈالر کی رقم جیت لی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کا کیا مصرف کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں