الحمراء آرٹس کونسل میں تین روزہ لاہور لٹریچر فیسٹیول کا اختتام

فیسٹیول میں اردو اور انگریزی ادب پر مندوبین کی گفتگو پر 70 سے زائد سیشن ہوئے, ہزاروں افراد نے شرکت کی


Mian Asghar Saleemi February 26, 2023
فوٹو: فائل

الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں زبان وادب،فن وثقافت،آرٹ ودیگر موضوعات پر مبنی لاہور لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اختتامی روز معروف بیوروکریٹ فواد حسن فواد کی شاعری کی کتاب 'کنج قفس' کی تقریب رونمائی شرکاء کی دلچسپی کا باعث رہی، خصوصی نشسست کی میزبانی ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کی جبکہ معروف بیوروکریٹ کامران لاشاری اور چوہدری یعقوب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ نے ایل ایل ایف کے اختتامی روز اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے دانشوروں، مقررین، سوچنے اور سمجھنے والوں کا اس ایونٹ پر آنا خوش آئند قدم ہے، لاہور لٹریچر فیسٹیول لاہور کی پہچان بن چکا ہے، ایسے فیسٹیول دوسرے شہروں میں بھی ہونے چاہیں۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے مثالی اقدامات کئے، الحمراء میں یہ ادب پرور مناظر دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہیں گے۔

فیسٹیول میں اردو اور انگریزی ادب پر مندوبین کی گفتگو پر 70 سے زائد سیشن ہوئے جبکہ اختتامی روز 25 سے زائد سیشن اور کتابوں کی رونمائی کی محفلیں منعقد ہوئیں جن میں شعریات اقبال، شعری روایت، بے مثال امجد اسلام امجد، انار کلی، جہاں باد کی گلیاں اہم نشستیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |