عثمان ڈار کے پی اے کی گرفتاری میں نیا موڑ آگیا

آڈیو کے فارنزک کےلئے ایف آئی اے کی خدمات لی جا رہی ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک February 26, 2023
فوٹو: اسکرین گریب

عثمان ڈار اور انکے پی اے جاوید کے وکیل طاہر سلطان کی آڈیو منظرعام پر آ گئی۔

آڈیو میں طاہر سلطان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جاوید سے جیل میں ملاقات کی اور جاوید نے بتایا کہ اسکو ننگا نہیں کیا گیا جبکہ آڈیو میں وہ جاوید اور اسکی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑاتے رہے۔

علاوہ ازیں جاوید کے موبائل سے برآمد آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں جاوید اپنے ایک اور پی ٹی آئی کارکن حمزہ کو دہاڑی لگانے کی ترکیب بتا رہا ہے۔ دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو کے فارنزک کےلئے ایف آئی اے کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید علی کیخلاف اینٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے، گزشتہ روز اس نے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر عثمان ڈار کیخلاف بیان لینے کیلئے اداروں پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں