جیل بھرو تحریک گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 70 کارکنوں نے گرفتاریاں دے دی
تفصیلات کے مطابق کارکنوں کی بڑی تعداد جیل بھرو کیمپ کے باہر جمع ہوئی اور متعدد لوگوں نے اپنی گرفتاریاں دیں جس کے بعد قیدیوں کی 5 گاڑیاں بھر گئیں۔
پولیس نے اعلانات بھی کیے اور کئی کارکنان نے وینوں پر چڑھ کر فوٹو بنوائے اور چلے گئے۔ دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور ملتان میں پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنڈی میں 200 سے زائد کارکنان جیلوں میں ہیں جبکہ ان لوگوں نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے سے بھی انکار کردیا۔