پی ایس ایل فخر زمان زیادہ چھکے لگا کر کس کھلاڑی کے برابر آگئے

گزشتہ روز میچ میں انہوں نے 3 چوکے اور 10 چھکے لگائے


Sports Desk February 27, 2023
فوٹو : پی سی بی

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پشاور زلمی سے میچ میں اتوار کو فخر زمان نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 45 بالز پر 96 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

اوپنر بلے باز کی کارکردگی کے بعد فخر زمان نے مجموعی طور پر 89 چھکے لگا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کرلیا، آصف علی 86، شین واٹسن 81 اور شعیب ملک77 چھکے لگا کر نمایاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں