امریکی چڑیا گھر سے بار بار فرار ہونے والے ریچھ سے انتظامیہ پریشان
سینٹ لوئی کے چڑیا گھر میں بین نامی بھالو ایک ماہ میں دو مرتبہ فرار ہوچکا ہے جو بہت چالاکی سے اپنا کام دکھاتا ہے
امریکی چڑیا گھر سے فرار ہونے والے بھالو سے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔
یہ ایک اینڈیئن نسل کا ریچھ ہے جس کا نام بین ہے اور ایک ماہ میں دو مرتبہ اپنے پنجرے سے فرار ہوچکا ہے اور اس کا طریقہ واردات غیرمعمولی بھی ہے۔
اس سے پہلے وہ ایک گھنٹے کے لیے اپنے پنجرے سے باہر نکلا تھا اور صرف 100 میٹر کی دوری پر ہی موجود تھا۔ تاہم چار سالہ بین کو بے ہوش کرنے والا کارتوس مار کر واپس اس کے گھر مشکل سے پہنچایا گیا کیونکہ اس کا وزن اب بھی لگ بھگ 300 پاؤنڈ ہے۔
اس کے بعد سات فروری کو اس نے پنجرے کو جوڑنے والے دھاتی کلپس توڑ ڈالے اور دوبارہ فرار ہوگیا۔ اس مرتبہ بھی وہ زیادہ دور تو نہیں گیا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی چہل قدمی کے بعد دوبارہ اپنے گھر پہنچ گیا۔ اس دوران عوام کا داخلہ بند کردیا گیا اور خود عملے نے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات اختیار کئے تھے۔
اب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک جانب تو اس بے چین ریچھ کے لیے جانوروں کے ماہرین سے مشورہ مانگا ہے تو دوسری جانب اس کے پنجرے کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔