بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے 5 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

پولنگ کا عملہ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ماؤ نواز باغیوں نے ان کی گاڑی کو بجا پور میں دھماکے سے اڑا دیا


ویب ڈیسک April 12, 2014
چھتیس گڑھ میں ہی دربھا کے علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانا بنایا گیا جس میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے فوجی قافلے اور انتخابی عملے پر حملے کر کے 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ میں پولنگ کا عملہ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ماؤ نواز باغیوں نے ان کی گاڑی کو بجا پور میں دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ماؤ نواز باغیوں نے چھتیس گڑھ میں ہی دربھا کے علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانا بنایا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ماؤ نواز باغیوں نے انتخابی عمل کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں سے مقابلے میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں