کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ٹارگٹ کلنگ کا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی

گرفت ملزم کالعدم تنظیم کا رکن ہے، سی ٹی ڈی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی میں انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن محمد صدیق ولد ناصرالدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔


گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اکتوبر 2004 میں اپنے ساتھیوں سمیت بوہری فرقے سے تعلق رکھنے والے اپنے سیٹھ غلام مرتضیٰ کو تلخ کلامی بعد اغواء کرکے قتل کیا اور لاش نیو کراچی کی حدود میں پھینک دی تھی جس کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم نے 2010 میں اپنے ساتھیوں سمیت کتابوں کی دکان کے مالک 67 سالہ اہل تشیع ایوب نقوی کی اس وقت ٹارگٹ کلنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ ایوب نقوی کو قتل کرنے کے بعد گھر پر متعدد چھاپے پڑے اور وہ گرفتاری کے ڈر سے حیدرآباد میں روپوش ہوگیا تھا۔
Load Next Story