راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا


ویب ڈیسک February 27, 2023
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے راؤ انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔راؤ انوار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جس کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا وہ ختم ہو چکا ہے اس لیے ان کا نام اب ای سی ایل میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ راؤ انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے بعد راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں