اشنا شاہ شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

نہ آپ کو شادی میں مدعو کیا تھا اور نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیئے ہیں، اداکارہ کا ناقدین کو جواب

(فوٹو: ٹوئٹر)

اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کے جوڑے اور رقص پر تنقید کرنے والے ناقدین پر برس پڑیں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں وہیں انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
Load Next Story