اشنا شاہ شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں وہیں انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
The dress she wore
جس پر اشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب کھری کھری سُنا دی۔
اداکاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'وہ لوگ جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے انہیں نہ میں نے شادی میں مدعو کیا تھا نہ ہی انہوں نے میرے لباس اور جیولری کے پیسے دیئے تھے، میرا لباس میری جیولری سب پاکستانی ہے البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے'۔
انہوں نے اپنے اور شوہر کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ' اللہ ہمیں خوش رکھے آمین'۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں
یاد رہے کہ اشنا شاہ نے حال ہی میں اپنے دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اداکارہ اور ان کے شوہر پاکستانی اور آسٹرین شہریت رکھتے ہیں۔