سینئر اداکار شاہد حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
اداکار کی گاڑی راستے میں اچانک بےقابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے شاہد حمید نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایک خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ٹورنٹو میں اپنے گھر سے دوست کے گھر کھانے کی دعوت پر سفر کے دوران ان کی گاڑی کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا تاہم وہ اللہ کے کرم اور سب کی دعاؤں سے محفوظ رہے۔
شاہد حمید نے بتایا کہ راستے میں ان کی گاڑی اچانک بےقابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر فلم اسٹار شاہد حمید کی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی پوری طرح تباہ ہو چکی ہے۔