راجن پور فتح حکومت اور ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا عمران خان

سپریم کورٹ کےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے، چیئرمین پی ٹی آئی

سپریم کورٹ کےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے، چیئرمین پی ٹی آئی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں تحریک انصاف بھاری مارجن سے کامیاب،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران خان نے کہاتحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورالیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کےباوجود زبردست کامیابی پر محسن لغاری، پی ٹی آئی کےکارکنان اورحلقہ کےووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھےخدشہ ہےکہ اس سےپی ڈی ایم اور اسکے ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا اس لیے سپریم کورٹ کےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔


یہ بھی پڑھیں: راجن پور: حلقہ این اے 193 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کا ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری نے جیت لیا۔

الیکشن کمیشن کو موصول تمام 237 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔
Load Next Story