رکھنی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گزشتہ روز دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے

فوٹو : اسکرین گریب

ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں لوگوں کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک شخص موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے اور دوسرا شخص موٹر سائیکل پر بیٹھتا ہے تو دھماکا ہو جاتا ہے۔


مزید پڑھیں؛ بلوچستان میں بم دھماکا، پانچ افراد جاں بحق



پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جو دکان کے باہر کھڑی کی گئی تھی، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story