ترکیہ پھر زلزلے سے لرز اُٹھا ایک جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی

ایک فیکٹری کے ملبے سے مزدور کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ درجنوں اب بھی ملبے تلے دبے ہیں


ویب ڈیسک February 27, 2023
ترکیہ میں 6 فروری کو بھی زلزلہ آیا تھا جس میں 50 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے، فوٹو: الجزیرہ

ترکیہ میں اس ماہ آنے والے دوسرے بڑے زلزلے کے جھٹکے میں کئی عمارتوں سمیت ایک فیکٹری منہدم ہوگئی جس میں دب کر ایک مزدور جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صوبے مالاطیہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

https://twitter.com/0AfLcgZf7N6BrQj/status/1630193567107784704?s=20

5.6 شدت کے زلزلے کا مرکز صوبے مالاطیہ کے علاقے یشیلیورت میں زمین کی 6.96 کلومیٹر (4.32 میل) گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مالاطیہ سے جڑے دیگر 4 ہمسایہ صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ملبے سے ایک لاش نکالی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 32 کو زندہ نکالا گیا ہے اور 110 افراد زخمی ہیں جنھیں مختلف اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



زلزلے کے جھٹکے اتنے طاقتور تھے کہ کئی عمارتیں ہلنے لگیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 سے زائد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئیں جب کی ایک فیکٹری بھی زمین بوس ہوگئی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے اب تک صرف ترکیہ میں دس ہزار کے قریب آفٹر شاکس آئے جس میں آج آنے والا 5.8 شدت کا زلزلہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔



یاد رہے کہ ترکیہ میں رواں ماہ کی 6 تاریخ کو آنے والے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 7.6 شدت کے زلزلے میں زخمیوں کی تعداد لاکھ سے زیاد ہے اور 8 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں