پادریوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی پر معافی کا طلب گار ہوں پوپ فرانسس

ویٹی کن اس مسئلے پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس فعل میں ملوث افراد پر پابندیاں ضرورعائد ہوں گی، پوپ فرانسس


ویب ڈیسک April 12, 2014
جنسی زیادتی سے نمٹنے کے لئے کیتھولک چرچ نے جس قدر کوشش کی اس قدر کسی دوسرے ادارے نے نہیں کی، پوپ فرانسس۔ فوٹو اے ایف پی

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ماضی میں پادریوں اور دیگر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر معافی مانگی ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن کی ویب سائیٹ کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ اگر چہ جن پادریوں نے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ان کی تعداد بہت کم ہے تاہم اس سے جو مکروہ' برائی پیدا ہوئی وہ ناقابل تلافی ہے اور اس پر وہ معافی کے طلب گار ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ زیادتی سے نمٹنے کے لئے کیتھولک چرچ نے جس قدر کوشش کی اس قدر کسی دوسرے ادارے نے نہیں کی، لیکن اس کے باوجود چرچ کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹی کن اس مسئلے پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس مکروہ فعل میں ملوث افراد پر پابندیاں ضرورعائد ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں