اکشے کمار نے اپنی تین فلموں کی مسلسل ناکامی کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا

یہ کڑا وقت پہلی مرتبہ نہیں آیا ہے اس سے قبل ایک زمانے میں میری 16 فلمیں لگاتار فلاپ ہوئی تھیں، اداکار


ویب ڈیسک February 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ ایکشن اداکار اکشے کمار نے اپنی تین فلموں کی باکس آفس پر مسلسل ناکامی کا ذمہ دار خود کو قرار دیا ہے۔

اداکار کی نئی فلم 'سیلفی ' کو پہلے دن سے ہی شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس سے قبل رکھشا بندھن اور سمرات پرتھوی راج بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے میں سکون کے ساتھ جائزہ لوں کہ آخر ہمارے فلمی ناظرین کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ کڑا وقت ان پر پہلی مرتبہ نہیں آیا ہے اس سے قبل ایک زمانے میں ان کی 16 فلمیں لگاتار فلاپ ہوئی تھیں۔

ادکار نے مزید کہا کہ پھر ایک زمانے میں ان کی آٹھ فلمیں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوئی اور اب میری تین فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ سب میری اپنی وجہ سے ہوا ہے اس میں فلمی ناظرین کا کوئی قصور نہیں ہے، آپ کو حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرنا پڑتا ہے اور ناظرین کی پسند کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک اداکار کوئی اسکرپٹ منتخب کرتا ہے تو پھر اسے اس کی تمام تر ذمہ داری بھی اٹھانی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔