لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی
پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیٹیم لاہور میں کھیلے گئے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 90 رنز بنا کر 14 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 23 اور کولن منرو 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کرن 10، کپتان شاداب خان، اعظم خان اور حسن علی 4،4 جبکہ آصف علی اور ریسی وین ڈر ڈوسین 3،3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔