منگل کو بالائی سندھ میں ہلکی بارش کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

دو روز تک شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 سینٹی گریڈ رہے گا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter February 27, 2023
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو دیہی سندھ میں ہلکی بارش اور کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، سسٹم کے زیراثر بالائی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت زیریں سندھ پر موسم اثرانداز نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 28 فروری سے یکم مارچ کے درمیان لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہداد پور، دادو، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں دو روز کے دوران مطلع صاف اورجزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، صبح کے وقت کراچی کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔