سب سے زیادہ چار پتوں والی شبدر جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
امریکی خاتون نے 1لاکھ 18 ہزار 791 شبدر جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا
ایک امریکی خاتون نے 1 لاکھ 18 سے زائد چار پتوں والی شبدر جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست وِنسکوائن سے تعلق رکھنے والی گیبریلا جرہارڈٹ نے اپنا کل مجموعہ فِچبرگ پبلک لائبریری میں پیش کیا جہاں ان چار پتوں والی شبدروں کو 21 افراد کی ٹیم نے گنا۔
ٹیم کی گنتی کے بعد چار پتوں والی شبدر کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 791 تک پہنچ گئی جو 1 لاکھ 11 ہزار 60 کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی۔
اس ریکارڈ سے قبل گیبریلا جرہارڈٹ آٹھ گھنٹے کے وقت میں سب سے زیادہ(887) چار پتوں والی شبدر جمع کرنے اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ (451) شبدر جمع کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
2010 سے شبدر جمع کرنے والی گیبریلا نے جنوری میں زیادہ تعداد (1440) میں پانچ پتوں والی شبدر اور چھ پتوں (210) والی شبدر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اپلائی کیا تھا۔