ویمنز ورلڈکپ بہترین الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہ ہوسکی

چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم کی 4 کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں

چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم کی 4 کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ویمنز ورلڈ کپ کی بہترین الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہ ہو سکی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کی بہترین علامتی الیون کا اعلان کردیا جب کہ پاکستانی پلیئرز جگہ پانے سے محروم رہیں۔


چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم کی 4 کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، پلیئر آف دی ایونٹ ایشلیگ گارڈنر کے ہمراہ الیسا ہیلی، ڈیرسی براؤن اور میگن سشٹ کو چناگیا، انگلینڈ کی نٹالی اسکوایئر برنٹ بطور کپتان منتخب ہوئیں۔

دیگر منتخب کرکٹرز میں تیزمین برٹز، لیورا وولڈورٹ، ریچا گھوش، سوفی ایکلیسٹون، کرشما ریماہارک، شبنم اسماعیل شامل ہیں، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ کو بطور 12 ویں پلیئر منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی منیبہ علی نے ایونٹ میں سنچری بنائی تھی۔
Load Next Story