وائس چیئرمین پرائیوٹ اسکولز خالد رضا کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا
گلستان جوہر پولیس نے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گلستان جوہر بلاک 7 میں قائم اپنے گھر پر موجود تھے کے انھیں تقریباً رات 8 بجکر 12 منٹ پر فائر کی آواز سنائی دی جس کے بعد چیخوں اور شور شرابہ بھی سنائی دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر نکلے تو دیکھا ایک موٹر سائیکل پر 2 اشخاص تیزی سے سڑک کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ میرا خالد رضا خون میں لت پت سڑک پر پڑے ہوئے دکھائی دیئے جن کے سر سے خون بہت تیزی سے بہہ رہا تھا فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور بھائی کو زخمی حالت میں لیکر اسپتال چلے گئے جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔