پاکستان کی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر جاری

فلم میکرز کو بھی امید ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی

(فائل فوٹو)

پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم 'اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور' کے سیکوئل 'اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ' کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور 'اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ' پاکستان کی پہلی اسٹیریو اسکوپک 3D فلم ہے جس کی پہلی جھلک پیش کر دی گئی ہے۔

ٹیزر میں فلم کے مرکزی کردار اللہ یار کے ساتھ اس کی پوری آرمی دکھائی گئی ہے جو ڈٹ کر اللہ یار کے ساتھ بُرائی کے خلاف مقابلہ کرے گی۔








View this post on Instagram


A post shared by LOLLYWOOD WORLD (@lollywood__world)





فلم 'اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ' کے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلم میکرز کو بھی امید ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

اینیمیٹڈ فیچر فلم میں علی ظفر کی آواز بطورِ وِلن شامل ہوگی جبکہ دیگر فنکاروں میں بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، میرا، انعم زیدی، نادیہ جمیل کی آوازیں بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور 3D اینیمیٹڈ فیچر فلم 'اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ' رواں سال 2 جون کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Load Next Story