ڈیل اسٹین بھی شاہین آفریدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق کرکٹر نے کہا کہ موجودہ دور کے فاسٹ بولر کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے

سابق کرکٹر نے کہا کہ موجودہ دور کے فاسٹ بولر کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے (فوٹو: فائل)

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی سوئنگ گیندوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اِن سوئنگ ڈیلیوری پر آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ دور کے فاسٹ بولر کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح کلائی کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کلائی کے ذریعے بہترین طریقے سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں، فاسٹ بولرز کو اس شعبے میں اپنی رفتار کو بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں: بابر نے خود شاہین کا سامنا کیوں نہ کیا، سائمن ڈول نے سوال اٹھا دیا

مذکورہ میچ میں شاہین نے پہلے محمد حارث کا بیٹ توڑ دیا تھا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر انکے اسٹمپس اڑا دیئے تھے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے 40 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Load Next Story