کراچی میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور بھتیجا گرفتار
اہلیہ ریحانہ مقتول کے بھتیجے علی کے ساتھ رابطے میں تھی
زمان ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا ،
پولیس کے مطابق رواں ماہ 12 فروری کو زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی میں آچر نامی شخص کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی اہلیہ ریحانہ کے موبائل فون کا سی ڈی آر نکالا تو انکشاف ہوا کہ وہ مقتول کے بھتیجے علی کے ساتھ رابطے میں تھی۔
جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو انھوں نے مبینہ طور پر آچر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے یہ ملزمہ اور ملزم میں ناجائز تعلقات تھے جبکہ قتل کا مقدمہ ملزمہ نے اپنے مخالفین کے خلاف درج کرایا تھا ،
گرفتار ملزم علی نے واردات کے بعد آلہ قتل نالے میں پھینک دیا تھا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے ۔