اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواستِ ضمانت واپس لے کر ہائیکورٹ میں دائر کی تھی


ویب ڈیسک February 28, 2023
عمران خان نے سیشن کورٹ سے درخواستِ ضمانت واپس لے کر ہائیکورٹ میں دائر کی تھی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست 9 مارچ تک منظور کرلی۔ عبوری ضمانت منظور کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہو کر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے تناظر میں عمران خان پر درج مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی۔

عمران خان نے سیشن کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کر دئیے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں ، عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی ، ضمانت قبل از گرفتاری ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے۔

بعدازاں عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں عمران خان پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں